حیدرآباد۔8نومبر(اعتماد نیوز)آج ضلع محبوب نگر کے کتور منڈل میں وزیر اعلی
کے چندرا شیکھر راؤ کے ہاتھوں آسرا اسکیم کا افتتاح عمل میں آیا۔ انہوں نے
اس موقع پر مستحق افراد کے درمیان وضائف تقسیم کی۔ انہوں نے اس موقع پر
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر مستحق فرد تک وضیفہ تقسیم
کرنا ہے۔
جب کہ غیر مستحق افراد کے ناموں کو اس فہرست سے باہر نکال دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ پنشن نہ آنے والے افراد ایک اور بار درخواست کریں ۔ حکومت
کو اس اسکیم سے 4ہزار کروڑ روپئے کا اضافہ بوجھ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ
فوڈ سکیورٹی کا رڈ کے ذریعہ گھر کے ہر فرد کو 6کیلو چاول سربراہ کیا
جائیگا۔